Soon Blood made in the lab will be given to humans - Free Online Business Portal (B2B & B2C)
Add your
Business

Soon Blood made in the lab will be given to humans

Home Blogs Soon Blood made in the lab will be given to humans
Send Email PDF Add to Favorites
Posted By Blood.Pk - Blood Donations Pakistan on 12-08-2017
Soon Blood made in the lab will be given to humans

Soon Blood made in the lab will be given to humans

سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انھوں نے تجربہ گاہ میں بڑے پیمانے پر خون کے سرخ خلیے تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اس طریقے سے بنائے جانے والے خون کو عطیہ کیا جا سکتا ہے۔ سرخ خلیے اب بھی تجربہ گاہ میں تیار کیے جا سکتے ہیں لیکن مسئلہ ان کی مقدار کا ہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف برسٹل اور قومی ادارۂ صحت این ایچ ایس کے سائنس دانوں نے ایک ایسا طریقہ وضع کیا ہے جس کی مدد سے غیرمحدود مقدار میں خون تیار کیا جا سکتا ہے۔

پرانی تکنیک کے تحت ایک خاص قسم کے سٹیم سیل حاصل کیے جاتے تھے جو سرخ خلیے بناتے ہیں اور پھر ان کی مدد سے تجربہ گاہ میں خون تیار کیا جاتا تھا۔

تاہم ہر سٹیم سیل صرف 50 ہزار سرخ خلیے بنانے کے بعد ٹھپ ہو جاتا تھا۔ یاد رہے کہ خون کے صرف ایک ملی لیٹر میں 50 لاکھ کے قریب، جب کہ خون کی ایک تھیلی میں تقریباً دس کھرب سرخ خلیے ہوتے ہیں۔

اب برسٹل یونیورسٹی کی ٹیم نے سٹیم سیل کو ایک ایسے مرحلے میں استعمال کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جب وہ لامتناہی مقدار میں سرخ خلیے تیار کر سکتے ہیں۔

ایک تحقیق کار ڈاکٹر جان فرین نے کہا: 'ہم نے ہسپتال میں استعمال کے لیے سرخ خلیے بنانے کا قابلِ عمل وضع کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ہم نے اس کی مدد سے لیٹروں کے حساب سے خون تیار کیا ہے۔'

تاہم ابھی اس تحقیق میں بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔

سائنس دان خون تیار کر سکتے ہیں، تاہم اس ٹیکنالوجی کو صنعتی پیمانے پر نافذ کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

ایک اور تحقیق کار پروفیسر ڈیوڈ اینسٹی نے بی بی سی کو بتایا: 'بایوانجینیئرنگ کا معاملہ ابھی حل طلب ہے۔ اتنے بڑے پیمانے پر خون تیار کرنا آسان نہیں، اور ہماری تحقیق کا اگلا مرحلہ پیداوار کو توسیع دینا ہے۔‘

ایک اور مسئلہ بڑے پیمانے پر تیار کردہ خون کی قیمت کا بھی ہے۔

اس ٹیکنالوجی کے فوائد ظاہر ہیں۔ بعض اوقات نایاب خون کا حصول ناممکن ہوتا ہے۔ پروفیسر اینسٹی کہتے ہیں: 'اس ٹیکنالوجی کا پہلا استعمال نایاب اقسام کے خون پر ہو گا۔'

تجربہ گاہ میں تیار کردہ خون کے مریضوں پر ٹرائل اس سال کے آخر میں متوقع ہیں۔

Tags: blood, donate blood, need blood

Other Information

Ratings & Review

3.6 star(s) from 10 user(s)
Post Review
Uh oh! We couldn't find any review for this listing.

Share this info

Featured Blogs
Five FREE Small Business (Money Making) Ideas for Students

Five (5) FREE Small Business Money Making Ideas for Students & Freelancers Educational Assistance

Five Reasons Why Your Business Shall be Listed with Us!

Today, we will give you five compelling reasons; why your Business, Services and Banner Ads should be shown

How SEO optimize by google RankBrain ?

Its Little bit difficult to optimize for RankBrain, but  doesn't mean it's impossible. Here, columnist Nate

Popular Blogs
Document Attestation from the UAE Embassy in Pakistan

United Arab Emirates better known as the UAE or just Emirates is a country of 9.2 million. About 78% of

Why Solar Tube Well in Pakistan?

Why Solar Tube Well? Pakistan’s economy is agrarian and heavily dependent on agriculture. An overwhelming

Five FREE Small Business (Money Making) Ideas for Students

Five (5) FREE Small Business Money Making Ideas for Students & Freelancers Educational Assistance

Recent Blogs
Why Are Car Detailing Services Very important?

Whenever you are purchasing the car, you wish to maintain it in prime condition, as far, as possible.

cheap carry on luggage

Backpack Mountains Backpackers must register in the Visitor Center before going into the interior of the

100% Scholarship In Italy

100% Scholarship in Italy, MBBS, Bachelor, Master, PhD for September 2019 intake, last date to apply is 25th